دوسری شادی کی دھمکی دینے پر بیوی بپھر گئی ، مار مار کر شوہر کی پسلیاں توڑ ڈالیں

اسلام آباد (پی این آئی )دوسری شادی کی دھمکی دینے پر شوہر کو مار مار اس کی پسلیاں توڑ دیں۔ تفصیلات کے مطابق پنجاب کے شہر بہاولنگر میں شوہر نے دوسری شادی کی دھمکی دی تو بیوی آپے سے باہر ہوگئی اور مار مار اپنے شوہر کی پسلیاں توڑ دیں۔نجی ٹی وی اے آروائی کےذرائع کے مطابق شوہر کو شدید زخمی حالت میں ضلعی اسپتال منتقل کردیا گیا۔ خاتون نے خاوند کے چہرے اور سر پر بھی وار کیے، شاہد علی اور بشری کی ایک سال قبل شادی ہوئی تھی۔پولیس کے مطابق دونوں میاں بیوی کے درمیان اکثر جھگڑا رہتا تھا، پولیس نے شوہر کی درخواست پر بیوی کے خلاف ایف آئی آر درج کر کے کاروائی شروع کردی۔اسپتال انتظامیہ کا بتانا ہے کہ زخمی شخص کی حالت تشویش ناک ہے، اسے انتہائی نگہداشت کے وارڈ منتقل کردیا گیا ہے

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close