ن لیگ کے جاوید لطیف نے وفاقی وزیر موصلات اور ان کے اہلخانہ سے متعلق ماضی کی گئی نازیبا گفتگو پر معافی مانگ لی

اسلام آباد (پی این آئی)پاکستان مسلم ن لیگ کے رہنما جاوید لطیف نے وفاقی وزیر مواصلات سے معافی مانگ لی۔تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما جاوید لطیف نے کہا کہ مراد سعید میرے بیٹوں کی طرح ہیں ان کی بہنیں میری بہنوں کی طرح ہیں میں ان سے معذرت خواہ ہوں۔نجی ٹی وی اے آروائی کے پروگرام ’آف دی ریکارڈ‘ میں جاوید لطیف نے کہا ہے کہ مراد سعید اسمبلی میں کس طرح کی زبان استعمال کرتے ہیں یہ سب کو پتا ہے لیکن میں نے اس وقت جو

الفاظ استعمال کیے تھے تب بھی شرمندہ تھا اور اب بھی معذرت کرتا ہوں۔جاوید لطیف نے کہا کہ ماضی میں جو کچھ ہوا غلط تھا، عمران خان نے اس کلچرکو دوبارہ شروع کیا، کسی طور پر بھی کسی کی فیملی کے بارے میں غلط گفتگو نہیں کرنی چاہیے۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ عدم اعتماد تحریک دنوں میں آئے گی، فون کالز کا استعمال نہ ہوا تو پی ٹی آئی سے بہت لوگ ہمارے ساتھ ہوں گےدوسری جانب وفاقی وزیر علی زیدی کا کہنا ہے کہ یہ بات کی جا رہی ہے کہ

کارروائی جلدی ہوئی، محسن بیگ اوران کا بیٹا کیا کررہا تھا اس کے خلاف کوئی بات نہیں کررہا۔انہوں نے کہا کہ کیا بنانا اسٹیٹ ہے جومحسن بیگ اوران کا بیٹا ہتھیارلے کرگھوم رہے تھے، محسن بیگ اور ان کا بیٹا اہلکاروں پر براہ راست فائرنگ کررہے تھے،علی زیدی نے کہا کہ محسن بیگ کیساتھ غلط ہوا ہے بھی توعدالتیں ہیں وہاں جاتے، خدانخواستہ محسن بیگ نے جس طرح ہتھیار نکالا ردعمل بھی مل سکتا تھا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close