یکم مارچ سے تعلیمی اداروں کا ٹائم تبدیل کرنے پر غور شروع

لاہور( پی این آئی)محکمہ سکولز ایجوکیشن کی جانب سے یکم مارچ سے سکولوں کے اوقات کار تبدیل کرنے پر غور شروع کر دیا گیا ، اوقات کار میں تبدیلی دن کے دورانیہ میں اضافہ ہونے کے باعث کی جائے گی۔محکمہ سکولزایجوکیشن نے یکم مارچ سے سکولوں کے اوقات کار میں تبدیلی پر غور شروع کر دیا ہے، یکم مارچ سے سکولوں کے اوقات کار صبح آٹھ بجے سے دو بجے تک ہوسکتے ہیں، اس وقت سکولوں کے اوقات کار صبح پونے 9 بجے سے پونے تین بجے تک ہیں، اس سلسلے میں محکمہ سکولزایجوکیشن نے اتھارٹیز سے بھی رائے مانگ لی ہے

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close