مریم نواز کو خاتون ورکرکا ساتھ چلنا ناگوار گزرا

اسلام آباد (پی این آئی )ن لیگ کی نائب صدر مریم نواز کو خاتون ورکرکا ساتھ چلنا ناگوار گزرا ؟۔ تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر مریم نواز کی ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں ایک خاتون ان کیساتھ چل رہی ہے ، مریم نواز نے خاتون سے کہا ہے کہ یا تو آپ آگے چل لیں یا پھر پیچھے ہو جائیں ، ساتھ ن لیگ کی نائب صدر نے سیکییورٹی اہلکاروں کو خاتون کو خود سے دور کرنے کا کہا ۔ ویڈیو کو لے کر سوشل میڈیا پر کافی بحث چل رہی ہے کچھ افراد کا کہنا ہے کہ ایک لیڈر کو اپنے ساتھ چلنے والے ورکر کیساتھ ایسا سلوک نہیں کرنا چاہیے جبکہ وہیں کچھ صارفین کا کہنا ہے کہ ہو سکتا ہے کہ کرونا وباء کے پیش نظر مریم نواز اس خاتو ن کو سماجی فاصلہ رکھنے کو کہہ رہی ہیں ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close