آپ پچھلے جنم میں ساس تو نہیں تھیں؟ شہباز گل کا احسن اقبال سے سوال

اسلام آباد (پی این آئی )وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی شہباز گل نے گزشتہ روز ن لیگ کے رہنما احسن اقبال کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ آپ پچھلے جنم میں ساس تو نہیں تھیں ۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر احسن اقبال نے بل گیٹس کی تصویر شیئر کی تھی جس کی کیپشن میں لکھا تھا کہ بل گیٹس نہ تو وزیراعظم کے ماتحت ہیں اور نہ ہی کوئی سیکرٹری ، عمران خان کو اپنے مہمان کیساتھ عزت کیساتھ پیش آنا چاہیے ۔ اس پر وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی شہباز گل نےاحسن اقبال سے سوال پوچھ لیا ہے کہ ’’ آپ پچھلےجنم میں ساس تو نہیں تھیں کہیں ؟ ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close