ہماری بہت مجبوریاں ہیں اس لیے حکومت کے ساتھ ہیں، ایم کیو ایم پاکستان کے سینئر لیڈر نے اعتراف کر لیا

کراچی (پی این آئی) کراچی کے سابق میئر اور ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما وسیم اختر نے کہا ہے کہ آج بھی حیران ہوں عمران خان وزیراعظم کیسے بن گئے۔ نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے وسیم اختر کا کہنا تھا کہ 85 فیصد لوگ سمجھتے ہیں کہ پاکستان کی معاشی سمت غلط ہے، ہماری بہت مجبوریاں ہیں اس لیے حکومت کے ساتھ ہیں۔ سابق میئر کراچی وسیم اختر نے اپنے سابق ساتھی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ نعمت اللہ خان، مصطفیٰ کمال سے بہتر میئر تھے۔ وسیم اختر نے کہا کہ فاروق ستار کو فوراً ایم کیو ایم میں واپس آجانا چاہیے،

پی آئی بی کے درزی نے قینچی چلائی تھی، اس لیے فاروق ستار سے لڑائی ہوگئی۔ اس پروگرام میں اداکارہ زرنش خان کا کہنا تھا کہ پیٹرول کی قیمت صرف پاکستان نہیں پوری دنیا میں بڑھ رہی ہے، عوام کو صبر کا دامن نہیں چھوڑنا چاہیے۔ وسیم اختر نے کہا کہ عمران خان جیسا ایماندار لیڈر قسمت والوں کو ہی ملتا ہے، مریم نواز جیسا فیشن سینس کسی کا نہیں ہے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close