پی ٹی آئی میں اختلافات شدت اختیار کر گئے، 6اراکین مستعفی، حکمران جماعت بکھر گئی

کراچی(پی این آئی)پاکستان تحریک انصاف سندھ کے عہدیداروں میں اختلافات شدت اختیار کرگئے جس کے باعث گزشتہ 24 گھنٹوں میں مستعفی ہونے والے پی ٹی آئی عہدیداروں کی تعداد چھ ہوگئی ۔وزیر اعظم کے معاون خصوصی محمود مولوی سینئر نائب صدر کراچی ڈویژن کے عہدے سے مستعفی ہوگئے، جنرل سیکریٹری پی ٹی آئی میرپورخاص اکبر پلی، ریجنل سیکریٹری جنرل پی ٹی آئی حیدرآباد سید ذوالفقار شاہ نے بھی استعفیٰ دے دیا۔

تینوں عہدیداروں نےاستعفےصدر پاکستان تحریک انصاف سندھ علی زیدی کو ارسال کیے ہیں۔اس سے قبل سینئر نائب صدر حلیم عادل شیخ اور نائب صدر علی جونیجو بھی استعفےدے چکے ہیں۔ اس کے علاوہ پی ٹی آئی سندھ کے سینیئرنائب صدر سید طاہر شاہ نے بھی عہدے سے استعفیٰ دے دیا، وہ پی ٹی آئی کے ریجنل صدر سکھر ریجن بھی رہ چکے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close