اسلام آباد (پی این آئی) سینئیر صحافی و تجزیہ کار ہارون الرشید نے کہا کہ پی ٹی آئی کی حکومت 2023ء تک نہیں جا رہی۔ نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے صحافی و تجزیہ کار ہارون الرشید کا کہنا تھا کہ میرے اندازے کے مطابق عمران خان کی حکومت 2023ء تک نہیں جا رہی ، 2023ء کے بعد اس کے آنے کے چانس ہی نہیں ہیں۔لوگ ان سے ناخوش ہیں، پیٹرول پورے ملک کا مسئلہ ہے۔
ہارون الرشید نے کہا کہ پیٹرول کی عالمی منڈی میں قیمت 90 سے 100 ڈالر ہی رہے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ خیبرپختونخواہ بلدیاتی انتخابات میں پاکستان تحریک انصاف نے کچھ بہتری دکھائی ہے، پاکستان تحریک انصاف کا مسئلہ یہ ہے کہ ٹکٹ صحیح طریقے سے نہیں دے سکتے، لکی مروت میں پاکستان تحریک انصاف کا رکن صوبائی اسمبلی، جو سابق وزیر بھی ہے، نے گروپ بنا کر زیادہ سیٹیں جیت لی ہیں اور پاکستان تحریک انصاف کے سارے اُمیدوار ہار گئے۔وہ رکن صوبائی اسمبلی ابھی تک پاکستان تحریک انصاف میں ہے۔ اب پنجاب میں بھی یہی ہو گا، پنجاب میں یہ معلوم ہی نہیں ہے کہ مہم کون چلائے گا ۔ ان کی کوئی تیاری نہیں ہے، یہ بہت بُری طرح ہاریں گے۔
ہارون الرشید نے کہا کہ جہانگیر ترین گروپ کی میٹنگ ہوئی۔ ارکان کی اکثریت نے کہا کہ مسلم لیگ ن جوائن کریں، کچھ آزاد رہنے اور کچھ مسلم لیگ ن کے ساتھ جانے کے حامی ہیں۔پنجاب کابینہ میں چار نئے وزیر اور مرکز میں بھی کچھ وزیر بنائے جا رہے ہیں، الطاف حسین نہ نواز شریف کے خلاف کارروائی ہو گی، برٹش پولیس عمران فاروق قتل کیس سراغ نہیں لگا سکی۔ انہوں نے مزید کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے سوشل میڈیا کو ریگولیٹ کرنے کا حکم دیا ہے جس کے لیے تیاری شروع کر دی گئی ہے کہ آدمی شناخت ظاہر کرے اور جو مرضی ٹویٹ کرتا رہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں