2وفاقی وزیر پی ٹی آئی چھوڑنے کو تیار لیکن کس بات سے ڈر تے ہیں؟ سینئر صحافی کا بڑا دعویٰ آگیا

اسلام آباد (پی این آئی) معروف صحافی عارف حمید بھٹی نے دعویٰ کیا ہے کہ دو وزیر پی ٹی آئی کو چھوڑنا چاہ رہے ہیں ۔تفصیلات کے مطابق سینئر صحافی عارف حمید بھٹی نے دعویٰ کیا ہے کہ لاہور سے دو وزیر پارٹی چھوڑنا چاہ رہے ہیں لیکن اس ڈر سے نہیں چھوڑ رہے کہ ان کے خلاف مقدمات ہو جائیں گے۔

انہوں نے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت ملکی سیاسی حالات حکومت کے مخالف چل رہے ہیں،یہ حالات چند ماہ قبل کے حالات سے واقعی مختلف ہیں۔انہوں نے کہا اگلے الیکشن میں جہانگیر ترین گروپ کے رہنماؤں کو ٹکٹ نہیں دئیے جائیں گے۔لاہور سے تعلق رکھنے والے دو وزراء بھی پی ٹی آئی چھوڑنے کا ارادہ رکھتے ہیں لیکن اس وجہ سے نہیں چھوڑ رہے کہ ایسا کرنے کے بعد ان پر مختلف کیسز شروع ہو جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ نذیر چوہان کے خلاف بھی مقدمات درج کیے گئے تھے۔ دوسری جانب سینئیر صحافی و تجزیہ کار ہارون الرشید نے کہا کہ پی ٹی آئی کی حکومت 2023ء تک نہیں جا رہی۔انہوں نے کہا کہ میرے اندازے کے مطابق عمران خان کی حکومت 2023ء تک نہیں جا رہی ، 2023ء کے بعد اس کے آنے کے چانس ہی نہیں ہیں۔ لوگ ان سے ناخوش ہیں، پیٹرول پورے ملک کا مسئلہ ہے۔

ہارون الرشید نے کہا کہ پیٹرول کی عالمی منڈی میں قیمت 90 سے 100 ڈالر ہی رہے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ خیبرپختونخواہ بلدیاتی انتخابات میں پاکستان تحریک انصاف نے کچھ بہتری دکھائی ہے، پاکستان تحریک انصاف کا مسئلہ یہ ہے کہ ٹکٹ صحیح طریقے سے نہیں دے سکتے، لکی مروت میں پاکستان تحریک انصاف کا رکن صوبائی اسمبلی، جو سابق وزیر بھی ہے، نے گروپ بنا کر زیادہ سیٹیں جیت لی ہیں اور پاکستان تحریک انصاف کے سارے اُمیدوار ہار گئے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close