تحریک انصاف میں اختلافات کھل کر سامنے آگئے، اہم ترین شخصیت نے اچانک استعفیٰ دیدیا

کراچی (پی این آئی)پی ٹی آئی سندھ میں تنظیمی اختلافات کھل کر سامنے آگئےہیں، اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ نائب صدر کے عہدے سے مستعفیٰ ہو گئے ہیں ۔تفصیلات کے مطابق حلیم عادل شیخ کے علاوہ علی جونیجو نائب صدر کے عہدے سے مستعفیٰ ہو گئے ہیں۔

آج ہی پی ٹی آئی کی صوبائی کابینہ ، ضلعی عہدیداران کا نوٹیفکیشن جاری ہوا تھا ۔ استعفے میں موقف اختیار کیا گیاہے کہ مصروفیت کے باعث عہدے کی ذمہ داری پوری نہیں کر پائیں گے ۔نجی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے کہاہے کہ مستعفیٰ ارکان کو علی زیدی کی پالیسیوں سے اختلاف ہے ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close