لاہور (پی این آئی) پی ایس ایل کی ٹیم ملتان سلطانز کے سابق مالک اور معروف سیاستدان جہانگیر ترین کے صاحبزادے علی ترین نے پی ایس ایل فائنل سے متعلق نئی پیشگوئی کر دی ہے۔ میڈیا سے گفتگو میں علی ترین نے کہا کہ انہوں نے پہلے پیشگوئی کی تھی کہ پی ایس ایل 7 کا فائنل ملتان سلطانز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے درمیان ہوگا لیکن اب ان کی رائے بدل رہی ہے کیونکہ اب لگتا ہے فائنل شاید میری فیورٹ ٹیموں ملتان سلطانز اور لاہور قلندرز کے درمیان ہو گا۔ علی ترین نے کہا کہ ملتان سلطانز پہلی ٹیم ہوگی جو اپنے ٹائٹل کا دفاع کرے گی۔
ان کا کہنا تھا کہ پی ایس ایل نے پاکستان کو ہر شعبے میں ویلیو ایڈڈ کیا ہے، ایسی لیگ سے ملک کے وقار، کرکٹ اور معیشت کا فائدہ ہوتا ہے۔علی ترین نے کہا کہ ملتان سلطانز اس ٹورنامنٹ میں بہت خوش قسمت رہی ہے کیونکہ اس ٹیم کا بیلنس کپتان اور مجموعی کارکردگی بہترین ہے۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں