اسلام آباد (پی این آئی) ن لیگ کی لیڈر مریم نواز نے کہا ہے کہ عمران خان کو وزیراعظم ہاؤس کے کسی کمرے میں بند کر دینا چاہیے۔ مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے جمعرات کو اسلام آباد ہائیکورٹ میں ایون فیلڈ کیس میں پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عمران جس بھی ملک میں جاتے ہیں دوسرے ملک کی برائی کرتے ہیں اور اپنا تماشا بناتے ہیں۔ مریم نواز نے کہا کہ عمران خان کا حال دیکھتی ہوں تو مجھے مشرف کا دور یاد آتا ہے۔
ہم نے تو تنقید کرنے والے صحافیوں کو ایف آئی اے کے ذریعے گرفتار نہیں کرایا جیسے عمران خان کر رہے ہیں۔ مریم نواز نے اپنی والدہ کی بیماری کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ جب میں لندن میں اپنی والدہ کی عیادت کے لیے ہسپتال جا رہی ہوتی تھی تو پی ٹی آئی کے ورکز مجھے گالیاں دیا کرتے تھے اور میرے بیٹے جنید صفدر کو بھی ماں کی گالی دیتے تھے۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں