عورت مارچ کے خلاف وزیر مذہبی امور کا وزیر اعظم کو خط، اپوزیشن کو نیا موضوع ہاتھ لگ گیا

اسلام آ باد (آئی این پی ) پاکستان پیپلزپارٹی کی رہنما و سینیٹر شیری رحمان نے کہا ہے کہ وفاقی وزیر برائے مذہبی امور نورالحق قادری کا 8 مارچ کو عورت مارچ پر پابندی عائد کرنے سے متعلق وزیراعظم کو خط قابل تشویش ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں شیری رحمان نے کہا کہ وفاقی وزیر کی طرف سے اس طرح کی بات حیران کن ہے، 8 مارچ عالمی سطح پر عورتوں کا دن منایا جاتا ہے۔ انکا کہنا ہے کہ آپ نہتی عورتوں کے مارچ پر پابندی لگا کر کیا کیا ثابت کریں گے،

پاکستان میں خواتین کو حجاب کا دن منانے پر کسی نے پابندی نہیں لگائی۔ شیری رحمان نے کہا کہ ایک طرف ہم بھارت کے رویہ کی مذمت کرتے دوسری طرف آپ نہتی خواتین کے عورت مارچ پر پابندی کی باتیں کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ خواتین کا عالمی دن ہر طبقے کی عورت کے نام ہوتا ہے، خواتین کے عالمی دن کا مقصد معاشرے میں عورتوں کے خلاف جینڈر اسٹیریو ٹائپ اور تعصبات کے خلاف شعور بیدار کرنا ہے۔ پیپلزپارٹی کی رہنما شیری رحمان نے مزید کہا کہ آپ عورتوں کے عالمی دن پر ہی ان کی آزادی اور حقوق سلب کرنے کی سازشیں کر رہے ہیں۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں