لاہورایک بار پھر فضائی آلودگی میں دنیا کا سب سے آلودہ شہر بن گیا

لاہور (آئی این پی)صوبائی دارالحکومت لاہور شہر میں اسموگ کا راج برقرار ہے جس کے سبب شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کر نا پڑ رہا ہے۔فضائی آلودگی کیاعتبار سے پاکستان کا شہرلاہور دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں پہلے نمبر پر برقرار ہے جس کے باعث شہر کے مختلف علاقوں کے منظر دھندلا گئے ہیں۔ایئرکوالٹی انڈیکس کے مطابق لاہور کا انڈیکس 274 تک جا پہنچا جبکہ دوسرے نمبر پر دنیا کے آلودہ شہروں میں بنگلہ دیش کا شہر ڈھاکہ کا انڈیکس 215 رہا۔اس کے علاوہ تیسرے نمبر پر منگولیا کے شہر اولانبتار کا ایئر انڈیکس 211 رہا جبکہ چوتھے نمبر پر بھارت کا شہر کلکتہ کا ایئر انڈیکس 19 ریکارڈ کیا گیا۔

ایئرکوالٹی انڈیکس کے مطابق پانچویں نمبر پر بھارت کا شہر دہلی ایئرپورٹ کا انڈیکس 177 رہا ہے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close