مکہ ٹیرس کیس، سندھ ہائی کورٹ نے عمارت کورہائش کے قابل بنانے کا حکم دے دیا

کراچی (آئی این پی ) سندھ ہائی کورٹ میں مکہ ٹیرس کیس میں اہم پیش رفت ہوئی ہے اور سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی نے رپورٹ عدالت میں جمع کرا دی ہے۔ سندھ ہائی کورٹ میں ایس بی سی اے کے وکیل دھنی بخش لاشاری نے موقف اختیار کیا کہ عدالتی حکم کے مطابق مکہ ٹیرس کے غیرقانونی حصے منہدم کردیے ہیں، کام مکمل کرکی عمارت بلڈر کے حوالے کردی گئی اور اب بلڈر کی ذمہ داری ہے کہ عمارت کی تزئین وآرائش کرے۔ بلڈر کے وکیل نے عدالت سے استدعا کی کہ مکہ ٹیرس سے غیرقانونی تعمیرات ختم ہوگئی ہیں،

عدالت اب گیس، بجلی، پانی کنکشن بحالی کا حکم دے۔ عدالت نے ریمارکس دئیے کہ کمپلیشن سرٹیفکیٹ کے بغیر بجلی، پانی، گیس کنکشن بحال نہیں ہوں گے، پہلے بلڈر 60 روز میں عمارت کی تزئین و آرائش کرے اور اس کے بعد ایس بی سی اے سے کمپلیشن سرٹیفکیٹ کے لیے رجوع کریں، کمپلیشن سرٹیفکیٹ کے بعد ہی گیس، بجلی، پانی کنکشن بحالی کا حکم دیں گے۔ عدالت نے بلڈر کو عمارت قابل رہائش بنانے کی ہدایت دیتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں