اسلام آباد(پی این آئی) اٹارنی جنرل آف پاکستان خالد جاوید خان نے سابق وزیراعظم نواز شریف کے معالج ڈاکٹر ڈیوڈ لارس کو مراسلہ لکھا ہے۔تفصیلات کے مطابق اٹارنی جنرل نے مراسلہ لندن ہائی کمیشن کے ذریعے ارسال کیا۔مراسلہ میں کہا گیا ہے کہ بتایا جائے کہ پاکستانی ڈاکٹر کب آپ سے مل کر میڈیکل ریکارڈ کا جائزہ لے سکتے ہیں؟ملاقات 22 فروری سے 13 مارچ کے دوران شیڈول کی جائے۔
ملاقات کی تاریخ سے چار روز قبل آگاہ کیا جائے۔یہ کارروائی میاں نواز شریف اور شہباز شریف کی جانب سے لاہور ہائی کورٹ میں کرائی گئی کی یقین دہانی کی روشنی میں کی جارہی ہے۔پاکستانی نامزد ڈاکٹر آپ سے مل کر نواز شریف کی صحت کی تصدیق کرنا چاہتے ہیں۔نامزد ڈاکٹر نواز شریف کی طبی رپورٹ کا جائزہ لیں گے۔نواز شریف کی میڈیکل رپورٹ کا جائزہ لیے بغیر ڈاکٹر کوئی رائے دینے سے قاصر ہیں۔واضح رہے کہ نواز شریف کی صحت کے حوالے سے میڈیکل رپورٹ چند روز قبل عدالت میں جمع کروائی گئی تھیں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں