17سالہ پاکستانی بچہ پاکستان نیوی کا آفیسر بن گیا، حقیقت کیا نکلی

کراچی (پی این آئی)پاکستان نیوی نے میک اے وش پاکستان کے خون کی مہلک بیماری میں مبتلا 17 سالہ بچے حسب علی کی نیول آفیسر بننے اور آگسٹا آبدوز کے وزٹ کی خواہش پوری کردی۔ اس سلسلے میں ایک پروقار تقریب میں کمانڈر پاکستان فلیٹ وائس ایڈمرل اویس احمد بلگرامی نے پاکستان نیوی کے اعلیٰ افسران کے ہمراہ حسب علی کو بیج لگاکر لیفٹیننٹ کے اعزازی عہدہ عطا کیا۔

اس موقع پر وائس ایڈمرل اویس بلگرامی نے میک اے وش کی فلاحی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ بیمار بچے کی نیول آفیسر بننے کی خواہش کو پاکستان نیوی کیلئے ایک اعزاز قرار دیا۔بعد ازاں سب میرینز کمانڈر کموڈور سید سجاد حسین نے حسب علی کو اس کی خواہش کی تکمیل کیلئے ڈاکیارڈ میں آگسٹا 90 آبدوز جسے نیوی کا تاج تصور کیا جاتا ہے، کا دورہ کرایا۔ اس موقع پر میک اے وش پاکستان کے بانی صدر اشتیاق بیگ نے حسب علی کا نیول آفیسر بننے کا خواب پورا کرنے پر پاکستان نیوی کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ حسب علی کی پاکستان نیوی کا آفیسر بننے کی خواہش اس بات کا مظہر ہے کہ وہ پاکستان نیوی کے افسران کو اپنا ہیرو تصور کرتا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close