پچاس ہزار سے کم تنخواہ والے ملازمین 15لاکھ روپے کا آسان قرضہ حاصل کر سکتے ہیں، کس ادارے کے ملازمین کو سہولت دیدی گئی؟

لاہور (پی این آئی) پنجاب پولیس اور اخوت فاؤنڈیشن کے درمیان کامیاب پاکستان پروگرام کے تحت ایم او یو سائن ہوگیا ہے۔ ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق ایم او یو کے تحت 50ہزار سے کم تنخواہ والے پولیس ملازمین گھر بنانے کیلئے 15 لاکھ روپے تک قرض حاصل کرسکیں گے۔قرض کی واپسی ملازمین کی تنخواہ میں سے 10 سے 15 سال تک دورانیہ میں ماہانہ آسان اقساط میں کی جائے گی۔

اس سہولت کا فائدہ 50 ہزار سے کم تنخواہ والے ملازمین کو ہوگا جن کیلئے ذاتی گھر کا حصول انتہائی مشکل ہے۔ انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب راؤ سردار علی خان کا کہنا تھا کہ پولیس فورس بالخصوص کانسٹیبلان اورکم تنخواہ والے ملازمین کی مشکلات کا ازالہ اور انکی بہترین ویلفیئر محکمے کی اولین ترجیح ہے۔ کم تنخواہ والے ملازمین کوذاتی گھر کی سہولت کیلئے پنجاب پولیس نے حکومت پاکستان کے کامیاب پاکستان پروگرام کے تحت اخوت فاؤنڈیشن کے ساتھ ایم او یو سائن کیا ہے جس کے تحت ایسے پولیس ملازمین جن کی تنخواہ پچاس ہزار سے کم ہے اور انکے پاس ذاتی چھت نہیں ہے کوگھروں کی تعمیر کیلئے آسان اقساط پر 10سے 15لاکھ روپے تک کاقرض دیا جائے گا جسے وہ ماہانہ بنیادوں پر آسا ن اقساط میں اپنی تنخواہ سے ادا کرسکیں گے اس سہولت کا فائدہ 50 ہزار سے کم تنخواہ والے ملازمین کو ہوگا جن کیلئے ذاتی گھر کا حصول انتہائی مشکل ہے اور وہ اس سہولت کی بدولت اپنے بچوں اوراہل خانہ کیلئے ذاتی چھت حل کرسکیں گے۔

قرض کی واپسی ملازمین کی تنخواہ میں سے 10 سے 15 سال تک دورانیہ میں ماہانہ اقساط سے کی جائے گی جس سے کم تنخواہ والے ملازمین پر ناقابل برداشت اضافی بوجھ بھی نہیں پڑے گا اور وہ سہولت کے ساتھ اپنے اہل خانہ کیلئے ذاتی چھت حاصل کرسکیں گے۔ اخوت فاؤنڈیشن کے چئیرمین ڈاکٹر امجد ثاقب نے پنجاب پولیس کے ساتھ معاہدے کو احسن اقدام قرار دیتے ہوئے کہاکہ اخوت فاؤنڈیشن کا مقصد کم آمدنی والے طبقے کی مدد اور انہیں خود مختار بنانا ہے اور اس ایم او یو کی بدولت پولیس کے کم تنخواہ والے ملازمین اس معاہدہ سے مستفید ہوں گے۔ اس موقع پر آئی جی پنجاب راؤ سردار علی خان نے چیئرمین اخوت فاؤنڈیشن ڈاکٹر امجد ثاقب کو سوویئنیرز بھی دیا۔تقریب میں ایڈیشنل آئی جی اسٹیبلشمنٹ علی عامر ملک، ایڈیشنل آئی جی آپریشنز صاحبزادہ شہزاد سلطان، ڈی آئی جی ویلفیئر عبدالغفار قیصرانی اور اخوت فاؤنڈیشن کی جانب سے ڈاکٹر کامران شمس نے شرکت کی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں