پاک فوج اِن ایکشن، رات گئے بڑی کارروائی ۔۔کتنے مارے گئے؟ تفصیلات آگئیں

کوئٹہ (پی این آئی) سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان میں خفیہ اطلاعات کی بنا پر کیے گئے آپریشن میں چھ دہشت گردوں کو ٹھکانے لگا دیا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے علاقے بلیدہ میں انٹیلی جنس بنیادوں پر آپریشن کیا۔ اس دوران دہشت گردوں نے شدید فائرنگ کی۔ سیکیورٹی فورسز کی جوابی فائرنگ کے نتیجے میں چھ دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔

آئی ایس پی آر کی جانب سےجاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ مارے گئے دہشت گرد حال ہی میں کیچ میں ہونے والی کارروائیوں میں ملوث تھے۔ دہشت گردوں کے ٹھکانے سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کیا گیا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close