خاتون اول بشریٰ بی بی کی تضحیک کرنے پر مریم نواز کی گرفتاری کا امکان، تہلکہ خیز خبر آگئی

اسلام آباد (پی این آئی) حکومت نے خاتون اول بشریٰ بی بی کی تضحیک کے کیس میں مسلم لیگ ن کی رہنماء مریم نواز کو گرفتارکرنے کی کوشش شروع کردی اور اس سلسلے میں خاتون حکومتی رکن اسمبلی نے فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) کے سائبر کرائم ونگ کو درخواست بھی دیدی۔

پارلیمانی سیکریٹری اور رکن قومی اسمبلی عالیہ حمزہ ملک نے ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ کو دی گئی درخواست میں موقف اپنایا کہ’خاتون اول نا سیاستدان ہے نا ہی کوئی سیاسی بیان دیتی ہیں اور نہ سیاست سے کوئی تعلق ہے،اس لیے ان کے خلاف گھٹیا ٹرینڈ گھٹیا باتیں پھیلانا ایک سنگین جرم ہے،صابر محمود ہاشمی نامی شخص کو خاتون اول کے خلاف ٹرینڈ چلانے پر گرفتار کیا گیا ہے، مریم صفدر اس کی حمایت میں ٹویٹ کیاا ور ضمانت کی ذمہ داری لے کر اقبال جرم کررہی ہیں کہ خاتون اول کے خلاف گھٹیا ٹرینڈز کرنے والا ان کا ملازم ہے اور یہ سب مریم صفدر کی ایما پر کیا گیاہے‘۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close