نامور عالم دین کا انتقال ہو گیا، افسوسناک خبر آگئی

لاہور (پی این آئی) نامور عالم دین استاذالقراء قاری محمد ادریس عاصم وفات پاگئے، وہ گزشتہ دنوں گھر میں بجلی کے شارٹ سرکٹ کے باعث لگنے والی آگ سے جھلس گئے تھے اور زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے آج وفات پاگئے۔

خاندانی ذرائع کے مطابق ان کی نماز جنازہ آج 5بجے اقبال پارک مینار پاکستان میں ادا کی جائے گی۔ان کے انتقال پر سینیٹر پروفیسر ساجد میر، سینیٹر حافظ عبدالکریم، حافظ ابتسام الہی ظہیر اور چوہدری کاشف نواز رندھاوا کی طرف سے اظہار افسوس کیا گیا ہے ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close