عمران کو دو تہائی کےساتھ50سال کیلئے اقتدار مل جائے صلاح الدین ایوبی جیسی مقبولیت بھی مل جائے، اسٹیبلشمنٹ بھی مل جائے تو وہ کچھ نہیں کرسکتے، ہارون رشیدکا تہلکہ خیز دعویٰ

اسلام آباد (پی این آئی )نجی ٹی وی پروگرام میں سینئر تجزیہ کار ہارون الرشیدن نے کہا ہے کہ “میں کئی سالوں کے غوروفکر کے بعد کہتا ہوں کہ عمران کو دو تہائی کےساتھ50سال کیلئے اقتدار مل جائے ، صلاح الدین ایوبی جیسی مقبولیت بھی مل جائے،انہیں دو تہائی اکثریت مل جائے ، ان کو تمام اختیارات دے دیں ، اسٹیبلشمنٹ دل جان سے ان کی مدد کرے ، میڈیا ان کی مدد کرے یہ پھر بھی نہیں کر سکتے ۔ سینئر تجزیہ کار کا کہنا تھا کہ جب عثمان بزدار وزیراعلیٰ ہو گا اور جبکہ خیبر پختونخواہ کا وزیراعلیٰ اپنے وزیروں کو سمجھائے گا کہ فلاں افسر کو فون کیا کرو وہ عمران خان کے بڑا قریب ہے ، یہ کیبنٹ اور یہ لوگوں ہوں گے ، کھاد کیلئے لوگوں کے روزانہ مجھے فون آتے ہیں وہ رو رہے ہیں ، سوال ہی پیدا نہیں ہوتا کہ یہ کوئی کارنامہ انجام دے سکیں ، یاملک کو دلدل سے نکال سکیں ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close