اسلام آباد (پی این آئی )وزیرِ اعظم اور سیکیورٹی اداروں کے خلاف گھٹیا ٹرینڈ اور ہرزہ سرائی کے الزام میں گرفتار شخص کیلئے مریم نواز نے وکیل کروا دیا۔تفصیلات کے مطابق وزیرِ اعظم عمران خان اور سیکیورٹی اداروں کے خلاف سوشل میڈیا پر ہرزہ سرائی کرنے کے الزام میں گرفتار کیے گئے سوشل میڈیا ایکٹیوسٹ، مسلم لیگ ن کے کارکن صابر محمود ہاشمی کی رہائی کے لیے مسلم لیگ ن کی رہنما، سابق وزیرِ اعظم میاں نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے وکیل مقرر کر دیا۔مریم نواز کا کہنا ہے کہ لیگی کارکن صابر محمود ہاشمی کی گرفتاری کے خلاف ایڈووکیٹ فرہاد شاہ کیس لڑیں گے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیے گئے ایک بیان میں مریم نواز نے اس بات کا اعلان کیا ہے۔
اس کیس کی ذمہ داری ایڈووکیٹ فرہاد علی شاہ صاحب @AliMpbc کو سونپی گئی ہے۔ انہوں نے پہلے بھی مسلم لیگ ن کے کارکنان کو انصاف کی فراہمی کیلیے اپنا مؤثر کردار ادا کیا تھا.انشاءاللّہ @SabirMehmood26 کا مقدمہ بھی وہ پوری قوت سے لڑیں گے۔ https://t.co/rRCMwRcOXg
— Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) February 15, 2022
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں