اسلام آباد ( پی این آئی) سینیٹر فیصل جاوید نے دعویٰ کیا کہ جہانگیر ترین گروپ حکومت کے ساتھ ہے ، جہانگیر ترین گروپ نے ہر مشکل وقت میں حکومت کا ساتھ دیا ، تحریک عدم اعتماد کو بھی ناکام بنایا جائے گا ، اپوزیشن والوں کے استعفے لطیفے بن گئے ہیں۔نجی ٹی وی ہم نیوز کے مطابق سینیٹر فیصل جاوید نے اپنے بیان میں کہا کہ وزیر اعظم عمران خان نے ملکی خزانے کو نقصان پہنچا یا نہ ہی کرپشن کی ،عمران خان کے پاس گھر کے کرایے کی ادائیگی کے لیے رقم نہیں ہواکرتی تھی،
اپوزیشن کے بعض اراکین کے تو اکاؤنٹس ویری فائی نہیں ،اگر تحریک عدم اعتماد کامیاب بھی ہوجائے تو عمران خان زیادہ خطرناک ہوں گے ۔پانی کی قلت سے متعلق فیصل جاوید نے کہا کہ ڈیمز پاکستان کے لیے اہم ہیں،پاکستان صرف 30دن کے لیے پانی کا ذخیرہ رکھتا ہے ،10سال 10ڈیمز عمران خان کا وژن ہے ،کالا باغ ڈیم بہت ضروری ہے ، سندھ حکومت اور لوگوں کو قائل کرنا ہوگا،2025کےبعد پانی کی قلت زیادہ ہوجائے گی۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں