عدم اعتماد اسی وقت آئیگی جب۔۔۔ سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے بڑا دعویٰ کر دیا

اسلام آباد(پی این آئی)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینیئر نائب صدر و سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ جب ٹیلی فون کالز بند ہوں گی عدم اعتماد اسی وقت آجائے گا۔میڈیا سے گفتگو میں شاہد خاقان کا کہنا تھاکہ بجلی اور پیٹرول کی قیمتوں میں اضافہ ہو رہا ہے، نیب آ کر بتائے اب تک کتنے سیاستدانوں کو سزا ہوئی؟ مطالبہ ہے کہ کیسز کی سماعت ٹی وی پر دکھائی جائے۔

انہوں نے کہا کہ ٹی وی کیمرے لگائيں اوراحتساب کا عمل عوام کو دکھائيں انہیں پتہ چلے ملک میں کیا سرکس لگا ہوا ہے؟ تحریک عدم اعتماد پر شاہد خاقان کا کہنا تھاکہ جب ٹیلی فون کالز بند ہوں گی عدم اعتماد اسی وقت آجائے گا، اتحادیوں نے کہہ دیا کہ جب تک ریاست حکومت کے ساتھ ہے وہ بھی حکومت کے ساتھ ہیں۔خیال رہے کہ اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے حکومت کے خلاف تحریک عدم اعتماد لانے کا اعلان کیا گیا ہے اور اس حوالے سے اعلیٰ اپوزیشن قیادت نے حکومتی اتحادی جماعتوں سے ملاقاتیں کی ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close