70ہزار نئے پراجیکٹس اور 12لاکھ نئی نوکریاں، حکومت نے بیروزگار نوجوانوں کو بڑی خوشخبری سنادی

اسلام آباد(پی این آئی) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ان کی حکومت نے 1.4ٹریلین روپے کی لاگت سے 70ہزار ہاؤسنگ پراجیکٹس کی منظوری دے دی ہے۔ وزیراعظم عمران خان نے قومی تعاون کمیٹی برائے ہاؤسنگ، کنسٹرکشن اینڈ ڈویلپمنٹ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ان ہاؤسنگ پراجیکٹس کا کنسٹرکشن انڈسٹری پر مجموعی طور پر 7.3ٹریلین روپے کا اثر پڑے گا اور اس انڈسٹری میں 12لاکھ نئی نوکریاں پیدا ہوں گی۔

وزیراعظم نے کہا کہ ”یہ حکومت کی بہت بڑی کامیابی ہے کہ کل 80ہزار درخواستیں موصول ہوئیں جن میں سے 35ہزار 320درخواستیں منظور کر لی گئیں۔ ان درخواستوں کے لیے 130ارب روپے کی منظوری دی گئی جن میں سے 13ہزار 407درخواست دہندگان کو 46ارب روپے دیئے جا چکے ہیں۔ہمیں اب بھی 7ارب روپے لاگت کے برابر درخواستیں ہر ہفتے موصول ہو رہی ہیں، جن میں سے 4ارب روپے منظور کیے جا رہے ہیں اور 2ارب روپے درخواست دہندگان کو ہر ہفتے ادا کیے جا رہے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close