اسلام آباد (پی این آئی) تحریک انصاف خیبرپختونخواہ کے صدر اور وزیردفاع پرویز خٹک نے کہا ہے کہ اپوزیشن جماعتیں خیبرپختونخواہ بلدیاتی انتخابات کی شکست کوزندگی بھر یاد رکھیں گی،صوبے میں پی ٹی آئی ختم ہونے کا پروپیگنڈا کیا گیا، لیکن ن لیگ اور پیپلزپارٹی تو صرف دوتین سیٹیں جیتی،پی ٹی آئی دوسرے مرحلے میں دو قدم آگے ہوگی اور اکثریت حاصل کرے گی۔
انہوں نے وزیرمملکت فرخ حبیب کے ہمراہ پریس کانفرنس میں بتایا کہ مانتے ہیں پی ٹی آئی نے غلط ٹکٹ دیے لیکن اب ہم جے یوآئی ف کے ساتھ برابر کی پوزیشن میں ہیں، پی ٹی آئی کو سب سے زیادہ ووٹ ملے ہیں، خیبرپختونخواہ میں پی ٹی آئی ختم ہونے کا پروپیگنڈا کیا گیا،ن لیگ نے صرف 2یا تین سیٹیں ، پیپلزپارٹی بھی دو تین اور جماعت اسلامی ایک سیٹ جیتی ہے، 8سیٹیں آزاد امیدوار جیتے ہیں، ان صوبے میں روک ختم ہوگیا ہے، ان کو تو بات ہی نہیں کرنی چاہیے، اب بلدیاتی الیکشن کا دوسرا مرحلہ آرہا ہے، پی ٹی آئی کی پوری کوشش ہے کہ دوسرے مرحلے میں کامیابی حاصل کرے،پی ٹی آئی کے کارکنان نے الیکشن کو بڑا آسان لیا ، لیکن یہ الیکشن عام انتخابات کی طرح نہیں ہوتے بلکہ گلی محلوں کی سطح پرویلیج کونسل کے لوگ کھڑے ہوتے ہیں،اس لیے مشکل الیکشن ہوتا ہے۔
بطور پی ٹی آئی صدر خیبرپختونخواہ میں ذمہ داری ادا کروں گا اور پی ٹی آئی کو اکثریت دلائیں گے۔پارٹی تنظیموں میں اتنا کام نہیں ہوا تھا لیکن اب تین چار دنوں میں تنظیموں کا اعلان کریں گے، پارٹی کو نیچے کی سطح پر مضبوط کریں گے، گارنٹی سے کہتا ہوں کہ خیبرپختونخواہ میں پی ٹی آئی اب دو قدم آگے آئے گی، پہلے مرحلے میں پارٹی ورکرز کو اعتماد میں نہیں لیا تھا لیکن اب اعتماد میں لے رہے ہیں، ورکرز کو باختیار بنائیں گے ان سے صلاح مشورے کریں گے۔انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کو مہنگائی پر نالائق نااہل کہا جاتا ہے، میں جلسوں میں سوال کرتا ہوں کہ مہنگائی ہماری وجہ سے نہیں بلکہ پوری دنیا میں دوتین فیصد زیادہ مہنگائی ہے، اگر کوئی عمران خان کو نااہل کہتا ہے تو کیا امریکا ،یورپی ممالک کے سربراہان نااہل ہیں؟ اس کا مطلب پوری دنیا کے لیڈرز نااہل ہوگئے۔ اگر ہم مہنگائی کو قابو نہیں پاسکے تو اپوزیشن مہنگائی سے نکلنے کا راستہ بتائے۔ جب د نیا میں تیل، گھی دالیں مہنگی ہورہی ہیں تو پاکستان میں بھی مہنگائی آئے گی۔جب امریکا اور یورپ مہنگائی ہے تو پاکستان میں بھی آئے گی کیونکہ پاکستان تو غریب ملک ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں