عمران خان کا روس کا دورہ پہلا نہیں دوسرا ہے، سینئر صحافی نے پہلے خفیہ دورے کا انکشاف کر دیا

اسلام آباد (پی این آئی) سینئر صحافی ہارون الرشید نےنجی ٹی وی کے پروگرام مقابل میں گفتگو کرتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ وزیراعظم عمران خان روس کا پہلی نہیں دوسری مرتبہ دورہ کر رہے ہیں۔مجھے یہ یاد نہیں کہ عمران خان نے کون سے سال میں روس کا پہلا دورہ کیا تھا۔بہت پہلے کی بات ہے کہ میری عمران خان سے ملاقات ہوئی،انہوں نے مجھے کہا کہ اگلے ہفتے اسلام آباد ملیں گے،یہ ان دونوں کی بات ہے جب ان کی شادی بھی برقرار تھی۔

میں نے ان کو بتایا کہ میرا روس کا دورہ ہے تو وہاں جانا ہے۔عمران خان نے کہا کہ مجھے بھی لے جائیں، میں نے یہ کہتے ہوئے انکار کیا کہ آپ کو تو پوری دنیا جانتی ہے۔اس وقت عمران خان روس نہ جا سکے لیکن چند ہفتوں بعد تشریف لائے اور کہا کہ بھائی میں چچنیا سے ہو آیا ہوں۔برطانوی پارلیمانی وفد روس جا رہا تھا،انہوں نے جمائما کے بھائی سے درخواست کی کہ مجھے بھی اس وفد میں شامل کر لیں،یہ ایک غیر سیاسی دورہ تھا۔عمران خان نے وہاں سرکاری مذاکرات میں تو شریک نہیں ہونا تھا اس لیے وہ ہوٹل میں رہے، جمائما کے بھائی نے ان کے لیے تمام بندوبست کیے۔اس دورے میں جمائما بھی عمران خان کے ساتھ تھے جب عمران خان چچنیا پہنچے تو جنگ چھڑ گئی ، دونوں ساری رات جاگتے رہے اور دعائیں مانگتے رہے۔ہارون الرشید نے مزید کہا کہ یہ کوئی ایسی خفیہ بات نہیں جس کا روس کو علم نہ ہو،لیکن وہ ایک ایڈونچر ہی تھا۔

عمران خان بطور وزیراعظم اب روس کا دورہ بہت اہم ہے۔پاکستان کی پالیسی بھی بہت اچھی ہے،ہمارا مستقبل اب چین اور روس سے وابستہ ہے۔انہوں نے مزید کہا کہا ویڈیو میں ملاحظہ کیجئے :خیال رہے کہ وزیر اعظم عمران خان 24 فروری کو ماسکو کا دورہ کریں گے۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم کا دورہ روس دو روز پر مشتمل ہوگا، وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، مشیر تجارت عبدالرزاق داود ،معاون خصوصی معید یوسف ہمراہ ہوں گے۔ذرائع کے مطابق پاکستان ریلوے، وزارت صنعت و پیداوار، وزارت توانائی سمیت مختلف شعبوں میں معاہدے ہوں گے۔ وزیراعظم عمران خان روسی صدر ولادی میر پیوٹن کی دعوت پر دورہ کریں گے، دورہ روس میں ولادیمیر پیوٹن دورہ پاکستان کی دعوت کا اعادہ کریں گے۔ذرائع کے مطابق پاکستان دفاع،سلامتی،تجارت اور توانائی کے شعبے میں روس کے ساتھ تعاون کو فروغ دینا چاہتا ہے۔

خیال رہے کہ اس سے قبل سرد جنگ کے بعد سابق وزیراعظم میاں نوازشریف، سابق صدر پرویز مشرف اور سابق صدر آصف علی زرداری ماسکو کا دورہ کر چکے ہیں۔گزشتہ روز اسلام آباد میں سفیروں اور صحافیوں سے خصوصی نشست میں وزیراعظم نے کہا تھا کہ روسی صدر پیوٹن سے میری ٹیلیفون پر بات چیت ہوئی ہے، روس میں کوئی اسلامو فوبیا نہیں، میرے دورہ روس پر مسجد میں ایک پروگرام رکھا گیا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close