اینکر پرسن اقرار الحسن پر تشدد، اہلیہ فرح یوسف تکلیف برداشت نہ کر سکیں، سوشل میڈیا پر جذباتی پیغام جاری کر دیا

کراچی (پی این آئی) اینکر پرسن اقرار الحسن کی اہلیہ فرح یوسف کا کہنا ہے کہ ان کیلئے اپنے شوہر کو تکلیف میں دیکھنا انتہائی تکلیف دہ ہے۔فرح یوسف نے سوشل میڈیا پر اقرار الحسن کی ایک تصویر شیئر کی جس میں انہیں ہسپتال کے بیڈ پر بے سدھ دیکھا جاسکتا ہے۔ ان کے سر پر پٹی اور گردن پر کالر لگا ہوا ہے۔

فرح یوسف نے لکھا ” اپنے عزیز ترین انسان کو شدید اذیت میں دیکھنا ناقابل بیان تکلیف ہے لیکن وہ بڑی ہمت والے ہیں اتنی جسمانی اور ذہنی تکلیف میں بھی سب کا حوصلہ بندھا رہے ہیں۔اللہ اپنے حفظ و امان میں رکھے آمین ثم آمین، ان کیلئے بہت سا پیار او ر عزت۔”خیال رہے کہ اقرار الحسن کو گزشتہ روز کراچی میں انٹیلی جنس بیورو (آئی بی) کے ڈائریکٹر اور ملازمین نے بیہمانہ تشدد کا نشانہ بنایا ۔ آئی بی ملازمین نے اقرار الحسن اور ان کی ٹیم کو برہنہ کرکے نازک اعضا پر کرنٹ کے جھٹکے بھی لگائے تھے۔ وہ اس وقت کراچی کے عباسی شہید ہسپتال میں زیر علاج ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close