بڑی خوشخبری، تنخواہوں میں 15فیصد اضافے کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا گیا

اسلام آباد (پی این آئی) آرمڈ فورسز کی تنخواہوں میں اضافے کی منظوری دے دی گئی۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت کی جانب سے سرکاری ملازمین کو تنخواہوں میں اضافے کی صورت میں ریلیف دیے جانے کے حوالے سے اہم فیصلہ کیا گیا ہے۔ وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات فواد چودھری کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ وفاقی کابینہ نے آرمڈ فورسز کی تنخواہوں میں اضافے کی منظوری دے دی ہے، تنخواہوں میں 15 فیصد کیا جائے گا۔

یہاں واضح رہے کہ وفاقی حکومت کی جانب سے گزشتہ ہفتے سرکاری ملازمین کو تنخواہوں میں اضافے کی خوشخبری سنائی گئی تھی۔ نجی ٹی وی چینل اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق تحریک انصاف کی حکومت نے وفاقی اداروں کے سرکاری ملازمین کی تنخواہ میں 15 فیصد اضافے کا فیصلہ کیا ہے۔وفاقی حکومت کے اس فیصلے کے تحت 1 سے 19 گریڈ تک کے سرکاری ملازمین کی بنیادی تنخواہ پر 15 فیصد اضافہ کیا جائے گا۔اس حوالے سے وزارت خزانہ کے بیان کے مطابق سرکاری ملازمین کے 15 فیصد ڈسپیرٹی الاؤنس میں اضافے کی سفارش کردی گئی ہے، ایڈہاک ریلیف الاؤنس بنیادی تنخواہ میں ضم کرنے کا فیصلہ بعد میں ہوگا، ٹائم اسکیل پروموشن کی سمری پر بھی غور کیا جارہا ہے۔

وزرت خزانہ کے مطابق وفاقی سرکاری اداروں کے ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے کے علاوہ صوبائی حکومتوں کو بھی ملازمین کو اپنے فنڈز سے الاؤنس دینے کی سفارش کی گئی ہے۔یاد رہے وفاقی حکومت کی جانب سے رواں مالی سال کا بجٹ پیش کرنے کے بعد موقع پر بھی سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ کیا گیا تھا۔ وفاقی حکومت کی جانب سے سرکاری ملازمین اور پنشنرز کیلئے رواں مالی سال کے بجٹ میں 10 فیصد اضافے کا اعلان کیا گیا تھا۔ جبکہ رواں مالی سال کے دوران سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں دوسری مرتبہ اضافہ کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔

close