اسلام آباد (پی این آئی) نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے 10 فیصد سے کم کورونا مثبت شرح والے شہروں پر عائد پابندیوں میں نرمی کا اعلان کر دیاہے جبکہ دس فیصد سے زائد مثبت شرح والے شہروں کی فہرست جاری کر دی ہے ۔
تفصیلات کے مطابق این سی او سی نے کورونا پابندیوں سے متعلق نوٹیفکیشن جاری کر دیاہے جبکہ 10 فیصد سے زائد شرح والے شہروں کی فہرست بھی جاری کر دی گئی ہے جس میں گلگت ،مظفر آباد، مردان ، کراچی ، حیدرآباد، پشاور شامل ہیں ، دس فیصد سے زائد مثبت شرح والے شہروں میں پابندیاں برقرار رہیں گی ۔این سی او سی کے مطابق کم شرح والے علاقوں میں ان ڈور سپورٹس سرگرمیوں کی اجازت ہو گی، ڈومیسٹک پروازوں پر کھانے اور سنیکس پر بابندی برقرار رہے گی جبکہ ٹرینوں میں 80 فیصد اور پبلک ٹرانسپورٹ میں 70 فیصد مسافروں کے ساتھ سفر کی اجازت ہو گی ۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں