تعلیمی اداروں میں 100فیصد حاضری کا فیصلہ، کب سے عملدرآمد شروع ہوگا؟ اعلان کر دیا گیا

لاہور (پی این آئی)پنجاب حکومت نے کورونا صورتحال میں بہتری کے بعد کل سے تعلیمی اداروں میں 100 فیصد حاضری کا فیصلہ کر لیاہے ۔تفصیلات کے مطابق سی ای او ایجوکیشن پرویز اختر نے کہاہے کہ طلبہ کو ورونا ایس او پیز کےتحت سکول آئیں گے ، کورونا کیسز میں خاطر خواہ کمی آئی ہے ، طلبہ کو 100 فیصد حاضری کے تحت خوش آمدید کہیں گے ، ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے کی صورت میں کارروائی کی جائے گی ۔

یہاں یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ این سی او سی نے 10 فیصد سے کم کورونا مثبت شرح والے شہروں میں پابندیاں نرم کرنے کا اعلان کر دیاہے تاہم دس فیصد سے زائد والے شہروں میں پابندیاں برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا گیاہے ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close