جہانگیر ترین نے اہم حکومتی شخصیت سے ملنے سے انکار کردیا

اسلام آباد (پی این آئی )نجی ٹی وی پروگرام میں سینئر تجزیہ کار عارف حمید بھٹی نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین نے اہم حکومتی شخصیت سے ملنے سے انکار کر دیا ہے ۔ سینئر صحافی کا کہنا تھا کہ مولانا فضل الرحمان اور جہانگیر ترین ملاقات کا تو مجھے علم نہیں لیکن انہوں نے حکومتی جماعت کے اہم رہنما سے ملنے سے انکار کیا ہے ۔ دوسری جانب نجی ٹی وی پرواگرام میں سینئر تجزیہ کار رانا عظیم نے کہا ہے کہ اپوزیشن کی عدم اعتماد کی تحریک ابھی بھی ہوا میں ہی ہے ۔ رانا عظیم کا کہنا تھا کہ اپوزیشن کی طرف سے یہ بات چل رہی ہے کہ جہانگیر ترین سے رابطہ ہو گیا میں نے جہانگیر ترین کو فون کیا تو پتہ چلا وہ تو جنوبی پنجاب میں ہیں ، جہانگیر ترین نے کہا ہے کہ ہم حکومت کیساتھ ہیں ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close