تبلیغی جماعت کی گاڑی خوفناک حادثے کا شکار ہو گئی، کتنی جانیں چلی گئیں؟ افسوسناک خبر آگئی

ڈیرہ اسماعیل خان (پی این آئی) ڈی آئی خان میں تبلیغی جماعت کی گاڑی کو خوفناک حادثہ پیش آیا ہے، حادثے میں4 افراد جاں بحق اور19 زخمی ہوگئے، شدید زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ ڈیرہ اسماعیل خان کی سب ڈویژن درازندہ کے علاقے پرواڑہ میں خوفناک حادثے میں تبلیغی جماعت کے 4 افراد جاں بحق اور 19 زخمی ہوگئے ہیں۔

بتایا گیا ہے کہ تبلیغی جماعت کی گاڑی سبی اجتماع سے واپس جارہی تھی، تو حادثہ پیش آگیا۔ ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ میڈیکل ٹیم نے زخمی افراد کو موقع پر ابتدائی طبی امداد فراہم کی، جبکہ شدید زخمیوں کو ایمبولینس کے ذریعے ڈیرہ ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ اسی طرح جاں بحق افراد کی نعشیں بھی ہسپتال منتقل کر دی گئی ہیں۔گاڑی میں مختلف شہروں سے تبلیغی جماعت کے مسافر سوار تھے۔مزید برآں موٹروے ایم تھری پر لاہور سے ملتان جاتے ہوئے تیز رفتاگاڑی ٹائر برسٹ ہونے سے الٹ گئی جس کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق جبکہ ایک زخمی ہو گیا ۔ بتایا گیا ہے کہ موٹر وے ایم تھری پر ڈھامکے شرقپور شریف کے قریب تیز رفتار پراڈو وین ٹائر بلاسٹ ہونے سے الٹ گئی جس کے نتیجے میں گاڑی میں سوار 2 افراد جاں بحق جبکہ ایک زخمی ہو گیا۔

اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122شرقپورشریف کی امدادی ٹیم نے موقع پر پہنچ کر زخمی ہونے والے شخص کو موقع پر طبی امداد فراہم کی جبکہ جاں بحق ہونے والے دونوں افراد کی لاشوں کو تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال شرقپور شریف منتقل کر دیا گیا۔جاں بحق ہونے والوں کی شناخت خرم ولد نجم خاں عمر35 سال اور نور محمد عمر 60 سال کے نام سے ہوئی ہے۔ ریسکیو اہلکاروں نے حادثے کا شکار ہونے والی گاڑی سے ملنے والی 32 ہزار کی رقم اور سامان لواحقین کے حوالے کر دیا گیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close