خیبرپختونخوا بلدیاتی الیکشن میں ضمنی پولنگ، پی ٹی آئی کی پوزیشن بہتر ہو گئی، کتنی نشستوں پر کامیابی حاصل کرلی؟

پشاور(پی این آئی) خیبر پختونخوا بلدیاتی انتخابات کا پہلا مرحلہ، ضمنی پولنگ کے بعد تحریک انصاف کی پوزیشن بہتر ہو گئی، حکمراں جماعت 1 سٹی میئر کی نشست سمیت کل 19 نشستوں پر فتح حاصل کرنے میں کامیاب، جے یو آئی ف کل 23 نشستوں کے ساتھ پہلے نمبر پر رہی۔ تفصیلات کے مطابق خیبر پختونخوا میں بلدیاتی انتخابات کا پہلا مرحلہ مکمل ہوگیا ،غیر حتمی نتائج کے مطابق جے یو آئی (ف) نے سب سے زیادہ 23 نشستیں جیت لی ۔

خیبر پختونخوا میں بلدیاتی انتخابات کا پہلا مرحلہ مکمل ہوگیا ،صوبے میں ری پولنگ کے غیر حتمی نتائج کے مطابق 17 اضلاع میں 5 سٹی کونسل اور61 تحصیلوں کے الیکشن ہوئے ، غیر حتمی نتائج کے مطابق جے یوآئی 3سٹی میئرکے ساتھ 23 نشستیں حاصل کرکے سب سے آگے ہیں ،پاکستان تحریک انصاف 1سٹی مئیرکیساتھ 19 نشستوں سے دوسرے ،9 آزاد امیدوار تیسرے نمبر ، اے این پی1 سٹی میئرسمیت7 تحصیل چیئرمین کیساتھ چوتھے ،مسلم لیگ ن3 ،جماعت اسلامی اورتحریک اصلاحات نے دودونشستیں حاصل کیں ،غیر حتمی نتائج کے مطابق پیپلز پارٹی کے حصے میں ایک نشست آئی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close