نیا پاکستان ہائوسنگ اسکیم کے تحت ملنے والے قرضے مزید سستے ہوئے، شرح سود میں بڑی کمی کا سرکلر جاری

اسلام آباد (پی این آئی ) عوام کیلئے نیا پاکستان ہاؤسنگ اسکیم کے قرضے مزید سستے ہوگئے ۔ اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے ٹیئر ون کے ہاؤسنگ قرضوں پر شرح سود میں کمی کا سرکلر جاری کردیا ، جس میں بتایا گیا ہے کہ 1 سے 5 سال کے قرضوں پر شرح سود 3 فیصد سے کم کرکے 2 فیصد کردی گئی ہے ۔

6 سے 10 سال تک کے قرضوں پر شرح سود کو 5 فیصد سے کم کرکے 4 فیصد کیا گیا ہے ، اسی طرح 11 سے 15 سال کے ہاؤسنگ لونز اب 5 فیصد شرح سود پر ملیں گے جب کہ 15 سے 20 سال کے ہاؤسنگ لونز پر شرح سود کائبور پلس 2.5 فیصد ہوگی ۔مرکزی بینک کے مطابق یہ اقدام نیا پاکستان ہاؤسنگ ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے پراجیکٹس میں اضافے کیلئے اٹھایا گیا ہے جب کہ میرا گھر میرا پاکستان اسکیم کے تحت اب تک بینکوں کو 276 ارب کی درخواستیں مل چکی ہیں اور بینک اب تک 117 ارب روپے کے قرضے جاری بھی کرچکے ہیں ۔ادھر وزیراعظم عمران خان نے کہا ہےکہ ہاؤسنگ اسکیم کیلئے ہفتہ وار7 ارب روپے کی درخواستیں موصول ہو رہی ہیں، 4 ارب روپے منظور اور2 ارب روپے ہر ہفتے تقسیم کیے جا رہے ہیں، 1.4 ٹریلین مالیت کے 70ہزار سے زائد ہاؤسنگ پروجیکٹس کی منظوری دی گئی، تعمیراتی صنعت پر7.3 ٹریلین روپے کا اثر پڑے گا تو12 لاکھ ملازمتیں پیدا ہوں گی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت قومی رابطہ کمیٹی برائے ہاؤسنگ کا اجلاس ہوا، اجلاس میں وفاقی وزراء شوکت ترین، فواد چودھری، فرخ حبیب، گورنراسٹیٹ بینک ودیگر نے شرکت کی ، وزیراعظم کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ بریفنگ کے دوران بتایا گیا کہ پاکستان میں پہلی بار کم لاگت مکانات کا نظام بنایا گیا اور فورکلوزر قانون کو بالکل صحیح طریقے سے لاگو کیا گیا ہے، سبسڈی والے مارک اپ کے ساتھ20سال کیلئے طویل مدتی قرضے جبکہ کم آمدنی والی اسکیموں کیلئے 3 لاکھ روپے کی لاگت کی سبسڈی اور 90 فیصد ٹیکس معافی سے نجی شعبے کی حوصلہ افزائی ہوئی ہے۔وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ 130ارب روپے کی 35،420 درخواستوں کی منظوری دی جاچکی ہے، اب تک 13،407 درخواست دہندگان کو 46 ارب روپے فراہم کیے جا چکے ہیں، ہفتہ وار7 ارب روپے کی درخواستیں موصول ہو رہی ہیں۔

4 ارب روپے منظور اور2 ارب روپے ہر ہفتے تقسیم کیے جا رہے ہیں ، 1.4 ٹریلین روپے مالیت کے 70,000 سے زیادہ ہاؤسنگ پروجیکٹس کی منظوری دی گئی، تعمیراتی صنعت پر 7.3 ٹریلین روپے کا اثر پڑے گا اور 12 لاکھ ملازمتیں پیدا ہوں گی ، حکومت نے کم قیمت مکانات کی فراہمی سے متعلق بڑا سنگ میل حاصل کیا، سبسڈی والے قرضوں کا سب سے زیادہ فائدہ متوسط اور کم آمدنی والے طبقے کو ہے، حکومت کے آخری تین سالوں میں ہاؤسنگ فنانس میں 148 فیصد اضافہ ہواہے، کم اور متوسط آمدنی والے طبقے کو مکانات کی تعمیر اور فراہمی میں تیزی آئے گی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close