ایک اور پی ٹی آئی رہنما و رکن قومی اسمبلی کاانتقال ہو گیا

ہنگو (پی این آئی) تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی حاجی خیال زمان انتقال کر گئے۔ تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں مقیم حکمراں جماعت کے رکن قومی اسمبلی اور وفاقی پارلیمانی سیکرٹری برائے گیس اینڈ پٹرولیم حاجی خیال زمان پیر کے روز طویل علالت کے بعد انتقال کر گئے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق مرحوم حاجی خیال زمان کینسر کے مرض میں مبتلا ہونے کے باعث گزشتہ کافی عرصے سے شدید علیل تھے۔

 

مرحوم نے 2018 کے عام انتخابات میں این اے 33 ہنگو سے تحریک انصاف کے ٹکٹ پر الیکشن جیتا تھا۔ وزیر مملکت برائے اطلاعات فرخ حبیب کے مطابق حاجی خیال زمان نے شدید علالت کے باوجود کچھ عرصہ قبل قومی اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کر کے اپنی جماعت کے حق میں ووٹ دیا تھا۔ ایم این اے حاجی خیال زمان کے انتقال پر ملک کی سیاسی قیادت کی جانب سے گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے ان کی مغفرت کی دعا کی گئی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close