عدالت نے ن لیگ کو بڑا جھٹکا دیدیا، کیپٹن صفدر سمیت 5 لیگی رہنما اشتہاری قرار

اسلام آباد (پی این آئی ) راولپنڈی سول جج کی عدالت نے پانچ لیگی رہنمائوں کو اشتہاری قرار دیدیا ۔ تفصیلات کے مطابق راولپنڈی سول جج کی عدالت نے حنیف عباسی اور کیپٹن (ر) صفدر سمیت 5 لیگی رہنما ئوں کو اشتہاری قرار دیدیا ہے ۔ ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ن کی احتجاجی ریلی میں کار سرکار کی مداخلت پر دفعہ 144 کی خلاف ورزی کرنے پر 5 لیگی رہنماؤں کو اشتہاری قرار دیا گیا۔

سول جج ملک مبشر حسین کی عدالت نے لیگی رہنماؤں کو اشتہاری قرار دیا۔ذرائع کے مطابق کیپٹن (ر) صفدر، حنیف عباسی سمیت لیگی رہنماؤں پرتھانہ نیو ٹاؤن میں مقدمہ درج ہے، مقدمےمیں دیگر شریک ملزمان کو عدالت نے بری کردیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close