وزیراعظم اپنے لوگوں سے پھرکہہ دیں گھبرانا نہیں۔۔ مونس الہیٰ کی عمران خان کو ساتھ نبھانے کی یقین دہانی

اسلام آباد (پی این آئی) پاکستان مسلم لیگ (ق) کے رہنما اور وفاقی وزیر مونس الٰہی نے وزیراعظم کو ساتھ نبھانے کی یقین دہانی کرادی۔تقریب سے خطاب میں مونس الٰہی نے گزشتہ دنوں اپوزیشن رہنماؤں کی چوہدری شجاعت اور پرویز الٰہی سے ملاقات پر وزیراعظم کو اطمینان دلایا۔انہوں نے کہا کہ جو سیاسی ماحول بنا ہوا ہے اس میں کوئی ایسی چیز نہیں، ایک تماشہ بنا ہوا ہے تاہم ہم سیاسی لوگ ہیں کوئی گھر آئے تو اسے ویلکم کرتے ہیں۔مونس الٰہی نے کہا کہ سیاسی لوگ تعلقات بناتے اور نبھاتے ہیں، ہمارا آپ سے تعلق نبھانے کے لیے بنا ہے۔وفاقی وزیر نے وزیراعظم سے کہا کہ گزارش ہے پی ٹی آئی والوں کو تگڑے طریقے سے کہہ دیں گھبرانا نہیں ہے

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close