پنجاب اسمبلی میں تحریکِ انصاف کا ہم خیال گروپ بھی حرکت میں آگیا

اسلام آباد (پی این آئی)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کا ایک اور گروپ بھی حرکت میں آگیا۔تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی ہم خیال گروپ کے 15 سے زائد ارکان پنجاب اسمبلی نے گزشتہ رات ایم پی اے ملک غضنفر عباس چھینہ کی جانب سے دیے گئے عشائیے پر ملاقات کی۔ نجی ٹی وی جیو کے ذرائع کے مطابق ہم خیال گروپ نے اپنے حلقوں کے معاملات حکومت سے حل کرانے کی حکمت عملی کا جائزہ لیا۔ عشائیے میں سردار شہاب الدین، غضنفر عباس چھینہ،

محی الدین خان کھوسہ، عامر عنایت خان شاہانی، اعجاز سلطان بندیشہ، نواب علی رضا خان خاکوانی، تیمور امجد لالی، بلال اصغر وڑائچ، کرنل ریٹائرڈ غضنفر علی شاہ، اعجاز خان جازی، فیصل فاروق چیمہ، گلریز افضل چن، علی اصغر خان لاہڑی اور احسن جہانگیر بھٹی سمیت دیگر ارکان اسمبلی شریک ہوئے۔ ذرائع کے مطابق ہم خیال گروپ نے بجٹ میں ترقیاتی اسیکمیں شامل نہ کرنے کا شکوہ کیا، ہم خیال گروپ نے جلد وزیراعلیٰ پنجاب کے سامنے اپنے تحفظات رکھنے پر اتفاق کیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close