ٹیلیفون کھڑک گئے، چوہدری شجاعت، پرویز الہٰی کا آصف زرداری سے رابطہ

کراچی (پی این آئی) بدلتے ہوئے سیاسی منظر نامے میں ق لیگ کی اہمیت میں غیر معمولی اضافہ ہو گیا ہے۔ ایک طرف پی ٹی آئی حکومت ق لیگ کو اپنے ساتھ جوڑے رکھنے کی کوشش کر رہی ہے تو دوسری جانب ن لیگ اور پیپلز پارٹی ان کی حمایت حاصل کرنے کے لیے زور لگا رہی ہیں۔ ایسے حالات میں سابق صدر آصف علی زرداری کی طبیعت ایک بار پھر ناساز ہوگئی ہے جس کے بعد چودھری شجاعت اور پرویز الٰہی نے فون پر آصف زرداری کی خیریت دریافت کی ہے۔

ںمسلم لیگ (ق) کے صدر و سابق وزیراعظم چودھری شجاعت حسین اور اسپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الٰہی نے آصف زرداری کو گلدستہ بھی بھجوایا۔ پیپلز پارٹی کے ذرائع کا کہنا ہے کہ طبیعت کی ناسازی کے باعث آصف علی زرداری کو نجی ہسپتال بھی لایا گیا تھا۔ چند روز قبل بھی سابق صدر آصف زرداری کی طبیعت خراب ہوگئی تھی جس کے بعد ان کے ذاتی معالج لاہور پہنچ گئے تھے اور انہیں طبی امداد فراہم کی تھی جس سے آصف زرداری کی طبیعت بہتر ہو گئی تھی۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close