لڑکے اور لڑکیاں میرے ساتھ سیلفیاں کیوں لیتے ہیں؟ ریحام خان نے دلچسپ بات بتادی

اسلام آباد(پی این آئی)وزیراعظم عمران خان کی سابقہ اہلیہ ریحام خان کا کہنا ہے کہ لڑکے لڑکیاں ان کے ساتھ سیلفی کی فرمائش کرتے ہیں تاکہ وہ اپنے سسرال والوں کو دکھا کر رشتہ پکا کروا سکیں۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کو دیے گئے انٹرویو میں ریحام خان نے سیاسی مصروفیات اور پسندیدہ مشاغل سمیت مختلف موضوعات پر بات کی۔

اس دوران ریحام خان کا کہنا تھا کہ ’اکثر لوگ مجھے کہتے ہیں کہ آپ کے ساتھ سیلفی لینی ہے اور جب میں ان سے پوچھتی ہوں کہ سیلفی سے کیا کرو گے؟ تو وہ کہتے ہیں جی میرے سسر نہیں مان رہے، ساس نہیں مان رہیں، آپ کے ساتھ سیلفی آئے گی تو میرے رشتے کے لیے ہاں ہو جائے گی۔ریحام خان کا کہنا تھا کہ مجھے نہیں پتہ کہ اس میں کس حد تک حقیقت ہے اور کیا وہ رشتے پکے بھی ہو جاتے ہیں لیکن میں نے ہمیشہ لوگوں کی مدد کرنے کی خواہش رکھی ہے۔عمران خان کی سابقہ اہلیہ نے مزید کہا کہ میرے خیال میں رشتہ کروانے کا کام ہر ذمہ دار آنٹی کو کرنا چاہیے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close