این اے 75ڈسکہ ضمنی الیکشن، 60سرکاری افسران کیخلاف کارروائی کا حکم جاری

اسلام آباد ( پی این آئی) این اے 75 ڈسکہ کے ضمنی انتخاب کا معاملہ، الیکشن کمیشن نے بد عنوانی، بے ضابطگیوں اور غیرقانونی سرگرمیوں پر 60 سرکاری افسران کے خلاف کارروائی کی ہدایت کردی-تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن آف پاکستان نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 75 ڈسکہ کے ضمنی انتخاب میں بد عنوانی، بے ضابطگیوں اور غیرقانونی سرگرمیوں پر 60 سرکاری افسران کے خلاف کارروائی کی ہدایت کردی۔

الیکشن کمیشن پنجاب نے وفاقی سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ ڈویژن، چیف سیکرٹری اور سیکرٹری سروسز پنجاب کو خط لکھ دیا۔ الیکشن کمیشن کے خط میں 60 سرکاری افسران کے خلاف سول سرونٹس ای اینڈ ڈی رولز 2020 اور پنجاب پیڈا ایکٹ کے تحت کارروائی کا حکم دیا گیا ہے۔ سابق ڈی پی او حسن اسد علوی، سابق ڈپٹی کمشنر، 12 پولیس افسران، اسسٹنٹ کمشنر، ریٹرننگ اور پریذائیڈنگ آفیسر کیخلاف سیشن کورٹ میں فوجداری مقدمات کیلئے استغاثہ دائر کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔خط کےمتن کے مطابق ملوث افسران کےخلاف کارروائی کرکےالیکشن کمیشن کو رپورٹ بجھوائی جائے۔ خط میں ملوث افسران کو آئندہ کسی بھی الیکشن اوراہم سیٹ پرتعینات نہ کیے جانے کے بھی احکامات درج ہیں۔

 

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close