کرک ،2 پولنگ سٹیشنز میں بیلٹ باکس کو آگ لگا دی گئی، پولنگ سٹیشنز میں بھگدڑ مچ گئی

اسلام آباد (پی این آئی ) تحصیل کرک کے دو خواتین کےپولنگ سٹیشنز دبلی لواغر اور شگی لواغر میں بیلٹ باکس آگ لگا کر جلا دیئے گئے۔ تفصیلات کے مطابق تحصیل کرک میں 14 پولنگ سٹیشنز پر ری پولنگ ہورہی ہے جس میں دبلی لواغر اور شگی لواغر کے خواتین کے بیلٹ باکسسز کو آگ لگا دی گئی۔

نجی ٹی وی ٹوئنٹی فور کے ذرائع کا کہنا ہے کہ برقعہ پوش نامعلوم خواتین نے ووٹ پول کے بہانے بیلٹ باکس میں آتش گیر مواد ڈال دیا جس سے بیلٹ باکس میں آگ لگ گئی، آگ لگنے کے بعد پولنگ سٹیشنز میں بھگدڑ مچ گئی۔ سٹاف اور خواتین پولنگ کے احاطے میں محصور ہوگئیں،پولیس اور سکیورٹی فورسز نے علاقے کا کنٹرول سنبھال لیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close