اسلام آباد (پی این آئی) وزیر خزانہ شوکت ترین نے بیرون ملک سے منگوائی جانے والی اشیاء پٹرولیم مصنوعات، خوردنی تیل اور دالوں کی قیمتوں کے حوالے سے بے بسی ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کے لیے دعا ہی کی جا سکتی ہے۔ میڈیا ٹاک کے دوران رپورٹرز نے سوال کرتے ہوئے پوچھا کہ آپ کی وزارت کو اچھی کارکردگی کا سرٹیفکیٹ کیوں نہيں ملا؟ کیا حکومت آپ سے مطمئن نہیں ہے؟ اس پر شوکت ترین نے جواب دیا کہ مطمئن نہیں ہوں گے تو وہ چلے جائيں گے۔
کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شوکت ترین کا کہنا تھا کہ یہ امپورٹڈ مہنگائی ہے، ڈومیسٹک مہنگائی کو کنٹرول کرنے کی کوشش کی ہے۔ متعدد سوالوں کے جواب میں شوکت ترین کا کہنا تھا کہ مہنگائی کا توڑ آمدن پر زور، یہ ہماری توجہ ہے، ہم آپ کی آمدن بڑھا کر مہنگائی کا حل نکالیں گے اعداد و شمار موجود ہیں، ٹیکس نیٹ کو بڑھائیں گے۔ وفاقی وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ پٹرولیم مصنوعات، دالیں،خوردنی تیل بیرون ملک سے منگوارہے ہیں، درآمدی آئٹمز کے لیے دعا ہی کرسکتے ہیں۔ تاجروں کے حوالے سے سوال کے جواب میں وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ پاکستان کی معیشت درست سمت میں ہے، چھوٹے دکانداروں کے لیے فکسڈ ٹیکس کا نظام دینا چاہیے،
تاجروں نے جن مشکلات کی نشاندہی کی ہے اس کا نوٹس لیا ہے انہیں حل کرنے کی کوشش کریں گے۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں