ملک بھر کے نوجوانوں کیلئے 1400ارب روپے کا بڑا پروگرام شروع کرنے کا اعلان، بڑی خوشخبری سنا دی گئی

کراچی (پی این آئی) حکومت کا ملک بھر کے نوجوانوں کیلئے ملکی تاریخ کا سب سے بڑا پروگرام شروع کرنے کا اعلان، تحریک انصاف کی وفاقی حکومت کی جانب سے کامیاب جوان پروگرام کیلئے 1 ہزار 400 ارب روپے مختص کرنے کا فیصلہ۔ تفصیلات کے مطابق وزیر خزانہ شوکت ترین کی جانب سے کہا گیا ہے کہ نوجوانوں کی سپورٹ کے لیے کامیاب جوان پروگرام بہت بڑا پروگرام ہے، جو رواں ماہ 16 فروری سے پورے پاکستان میں شروع ہورہا ہے۔

کراچی میں ایک تقریب کے دوران گفتگو کرتے ہوئے وزیر خزانہ نے بتایا کہ کامیاب جوان پروگرام کے لیے 1 ہزار 400 ارب روپے رکھے گئے ہیں اور سالانہ اس پروگرام کے ذریعے 120 ارب روپے دیے جائیں گے۔ عوام کو صحت کارڈ، کاشتکاروں، گھریلو کاروبار، ایس ایم ایز اور تعمیرات کے لیے سستے قرضے فراہم کریں گے۔غریب طبقہ 74سال سے معاشی ترقی کے ثمرات نچلی سطح تک منتقل ہونے کا انتظار کرتا رہا اب ایسا نہیں ہے، معیشت میں بڑھاوا سب سے کے لیے چاہتے ہیں۔وزیر خزانہ نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی کا جو اس وقت معاشی پروگرام ہے اس سے پاکستانی معیشت درست سمت میں جارہی ہے اور یہ بہتری سب کیلئے ہے۔ آئی ٹی سیکٹر تیزی سے فروغ پارہا ہے، آئی ٹی ایکسپورٹ بڑھنے سے تجارتی خسارے میں نمایاں کمی ہوگئی ہے اور امید ہے کہ اگلے 5 سال میں آئی ٹی سیکٹر کی ایکسپورٹ پچاس ارب ڈالر تک پہنچ سکتی ہے۔

معاشی ترقی اور استحکام کے لیے زراعت، آئی ٹی، تعمیرات، تجارت کے شعبوں پر توجہ دینی ہے ان شعبوں پر توجہ دینے سے معاشی نمو پانچ فیصد رہے گی۔وزیر خزانہ نے آئی ایم ایف پر انحصار کے حوالے سے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ آئی ایم ایف پروگرام سے جان چھوٹ جائے، روز روز آئی ایم ایف پروگرام سے رجوع کرنا یا دیگر ممالک سے قرضے مانگنے کا سلسلہ بند ہونا چاہیے۔

close