مولانا فضل الرحمٰن کی چوہدری برادران سے ملاقات، تحریک عدم اعتماد کیلئے تعاون مانگا تو کیا جواب ملا؟ سیاسی میدان سے بڑی خبر آگئی

لاہور (پی این آئی ) جمعیت علماء اسلام (جے یو آئی) ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کی چودھری برادران سے ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی۔نجی ٹی وی کے مطابق مولانا فضل الرحمان نے اپوزیشن کا 2 نکاتی ایجنڈا چودھری برادران کے سامنے رکھا اور تحریک عدم اعتماد پر تعاون مانگا۔ چودھری برادران نے مولانا سے کہا کہ آپ اپوزیشن والے پہلے آپس میں طے کر لیں جس پر انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم اور اپوزیشن آپس میں مشاورت کرے گی۔

مولانا فضل الرحمان نے کہا کل شہباز شریف آپ سے ملاقات کرینگے، میں راہ ہموار کرنے آیا ہوں۔چودھری برادران نے کہا کہ ق لیگ کی قیادت شہباز شریف سے ملاقات کے بعد پارٹی اجلاس منعقد کریگی، چودھری پرویزالٰہی نے مسکراتے ہوئے جواب دیا مولانا آپ بے فکر رہیں۔چودھری برادران نے کہا کہ پیپلزپارٹی اور جمعیت علما اسلام سے دیرینہ مراسم ہیں، ملک کے لیے جو بہتر ہو گا وہ کریں گے، اپوزیشن جماعتوں سے بعض تحفظات تھے اور ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں