خاتون سکول ٹیچرنے اپنی ہی کلاس کے نویں جماعت کے طالبعلم کیساتھ شادی کرلی

اسلام آباد(پی این آئی)نجی ٹی وی 24نیوز کی رپورٹ کے مطابق صوبہ سندھ کے شہر خیرپور میں ایک سکول ٹیچر نے اپنے نویں جماعت کے طالب علم شاہ زیب راجپوت کے ساتھ شادی کر لی اورمقامی پولیس ، انتظامیہ سے پناہ اور تحفظ طلب کیا ہے۔تفصیلات کے مطابق نوبیاہتا جوڑے کی حکام سے تحفظ مانگنے کی ویڈیو وائرل ہو رہی ہے۔دوسری جانب رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ گزشتہ روز تین ملزمان نے

ایک نجی سکول کی ٹیچر کو خیرپور کے علاقے گمبٹ سے اس کے ایک طالب علم سمیت مبینہ طور پر اغوا کرلیا۔اطلاعات کے مطابق مبینہ طور پر مغویٹیچر کی والدہ غلام صغراں نے ایف آئی آر درج کرائی جس میں انہوں نے موقف اختیار کیا کہ شاہ زیب ولد عثمان راجپوت نے دو نامعلوم ملزمان کے ساتھ مل کر ان کی بیٹی کو اس وقت بندوق کی نوک پر گاڑی میں اغوا کیا جب وہ سکول سے گھر آرہی تھی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close