پشاور میں گاڑی سے ملنے والی سوختہ لاش کی شناخت، وکیل کو بھائی بہنوں نے جائیداد کیلئے قتل کیا

پشاور (مانیٹرنگ ڈیسک)پشاور پولیس نے گاڑی سے ملنے والی جلی ہوئی لاش کی شناخت کر لی۔پشاور پولیس کے مطابق 5 فروری کو تھانہ انقلاب کی حدود میں اسکیم چوک کے قریب ایک گاڑی سے جلی ہوئی لاشبرآمد ہوئی تھی۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ تفتیش کے دوران معلوم ہوا کہ جلی ہوئی لاش ایڈوکیٹ طائف خان کی تھی جسے اس کے بھائی اور بہنوں نے جائے وقوعہ پر بلاکر قتل کرنے کے بعد جلا دیا تھا، بہن بھائیوں کا

آپس میں جائیداد کی لین دین کا تنازع تھا۔پولیس نے ایڈوکیٹ کے مبینہ قتل کے شبے میں مقتول کی بھتیجی اور بھابھی کو گرفتار کر لیا ہے۔پولیس کے مطابق گرفتار خواتین نے مقتول وکیل کو بہانے سے جائے وقوعہ پر بلایا تھا، واردات چھپانے کی خاطر وکیل کی لاش کو گاڑی میں ڈال کر آگ لگائی گئی تھی۔ایس ایس پی آپریشنز ہارون الرشید کے مطابق واقعہ میں ملوث ملزمان بھائی اور بہن کی گرفتاری کے لیے خصوصی ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close