بطور وکیل کروڑوں روپے کی فیسیں چھوڑ کر حضور اکرم ؐ کی خوشنودی اور آخرت میں بخشش کیلئے کام کررہا ہوں ،فروغ نسیم

اسلام آباد (این این آئی) وفاقی وزیر قانون و انصاف سینیٹر فروغ نسیم نے کہا ہے کہ بطور وکیل کروڑوں روپے کی فیسیں چھوڑ کر حضور اکرم ؐ کی خوشنودی اور آخرت میں بخشش کیلئے وزارت قانون میں کام کررہا ہوں ، میری ساری تگ و دو شفاعت کیلئے ہے ، اگر شفاعت مل جائے تو وہ دولت کے مقابلہ میں زیادہ اہم ہے ۔انہوںنے یہ بات ایک سوشل میڈیا پر دیئے گئے انٹرویو میں کہی ۔ ایک پروگرام میں میزبان نے وفاقی وزیر فروغ نسیم سے سوال کیاکہ ایک جانب بھاری فیسیں اور ایک جانب سرکاری ملازم جتنی تنخواہ ہے جو وفاقی وزیر آپ لے رہے ہیں

اور پریکٹس بھی چھوڑ رکھی ہے اور رات بارہ بجے تک کام بھی کرتے ہیں اور لوگوں کی تنقید کا سامنا بھی کر نا پڑتا ہے تو یہ سب کچھ کیوں کررہے ہیں جس کا جواب دیتے ہوئے وفاقی وزیر فروغ نسیم نے جواب دیاکہ میں آپ کو سچ بتائوں یہ میں صرف حضورؐ کیلئے کررہا ہوں ، مرنا سب نے ہے ، جب جائیں گے تو شاید شفاعت مل جائے یہ ان کا ملک ہے جو اس ملک سے وفا کریگا وہ حضورؐ سے وفا کریگا ، اللہ کرے ایسا ہی ہو میری شفات ہو جائے وہ شفاعت پانے کیلئے ساری تگ و دو ہے بڑی سے بڑی دولت کچھ بھی نہیں ہے ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close